Tuesday, September 17, 2019

Pay Protection Punjab School Education پے پروٹیکشن اور اس کے فوائد

#پے پروٹیکشن اور اس کے فوائد****

*پس منظر*

👈گورنمنٹ آف پنجاب سکول ایجوکیشن ﮈیپارٹمنٹ پنجاب نے سال 2002تا  2012 کنٹریکٹ پہ ایجوکیٹرز (ESE,SESE,SSE,SS,SSS,HM,Dy.Hm) تعینات کیے اور جنھیں PEA کی کاوشوں کے بعد ریگولر کیا گیا
👈2002 تا 2009 والوں کو 19 اکتوبر 2009 کو ریگولر کیا گیا
👈19 اکتوبر کے بعد والے, 2010,2011 والے 10 ستمبر 2011 کو ریگولر کیے گۓ
👈2012 والوں کو اگست 2015 اور اپریل 2016 سے ریگولر کیا گیا
ان تمام کو تاریخ تقرری سے ریگولر نہیں کیا گیا جس سے انکو درج ﺫیل نقصانات کا سامنا کرنا پڑا
👈انکی سابقہ انکریمینٹس کو بیسک پے سے نکال کر ایک الگ الاؤنس (پرسنل الاؤنس) بنا دیا گیا جس سے انکی بیسک پے کم ہوگئی
👈پرسنل الاؤنس کو منجمند کردیا گیا یعنی اسمیں کسی بھی قسم کا کوئی اضافہ نہیں
👈تمام ایجوکیٹرز کو ریکوریز کا سامنا کرنا پڑا جو آج بھی کسی نہ کسی رنگ میں جاری ہے
👈سابقہ سروس ضبط ہونے کی صورت میں سنیارٹی ضائع ہوگئی جس سے پروموشن کے مواقع ضائع ہوگئے
👈جونیئر اور سینیئر کی تمیز ختم کردی گئی۔
*پے پروٹیکشن کے ثمرات*
👈پرسنل الاؤنس بیسک پے ضم کردیا جاۓ گا جس بیسک پے بڑھ جاۓ گی
👈بیسک پے کو تاریخ تقرری سے دوبارہ فکس کیا جاۓ گا جس سے عبوری الاؤنسزکی مد میں خطیر رقم بقایا جات کی صورت میں ملے گی
👈سنیارٹی بحال ہونے کی صورت ترقی کے مواقع بڑھ جائیں گے
👈سینیئر کا استحصال ختم ہو جاۓ گا
👈آئندہ ریگولر ہونے والوں کے لیے بھی ایک رول ماڈل بن جاۓ گا****

Treaty of Lausanne between Turkey and Europe and Al Saud Dynasty

خلافت_عثمانیہ کا خوف!!! ترکی اور یورپ کے مابین 24 جولائی 1923ء کو طے پانے والا معاہدہ۔۔۔ 1918ء میں پہلی عالمی جنگ کے اختتام نے ترکی کی شکست ...